• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے کے وفد کی نشتر ٹو کی فیکلٹی کے ہمراہ وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ٹو میں ڈاکٹروں سمیت دیگر عملے کی کمی ، بھرتیاں کرنے ، نشتر ٹو کی فیکلٹی کو نشتر اکیڈمک کونسل میں شامل کرنے اور انیستھیزیا ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے نشتر ٹو فیکلٹی کے ہمراہ صدر پی ایم اے ملتان ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج کی سربراہی میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،  اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو بتایا گیا کہ نشتر ٹو میں ایس این ای کے مطابق بھرتیاں نہ ہونے سے ڈاکٹروں سمیت دیگر عملے کی شدید قلت ہے جس کے باعث مریضوں کا علاج متاثر ہو رہا ہے ، انیستھیزیا ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن بہت ضروری ہے جبکہ نشتر 2 ہسپتال کی فیکلٹی کو نشتر کی اکیڈمک کونسل کا حصہ بنایا جائے ،اس حوالے سے وائس چانسلر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کہا کہ فیکلٹی کو جلد اکیڈمک کونسل کا حصہ بنا لیا جائیگا جبکہ دیگر مسائل کے فوری حل کیلئے اعلی حکام سے بات کر کے اس بات کو یقینی بناؤں گی کہ جلد حل ممکن ہو سکے۔
ملتان سے مزید