• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈ اور ہیبت خان حلیمی فاونڈیشن کے مابین ایم او یو پر دستخط

کوئٹہ(خ ن)کنٹونمنٹ بورڈ اور میر ہیبت خان حلیمی فاونڈیشن نے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے بلڈنگ کی حوالگی سے متعلق مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کردئیے۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ منصور عالم خان، میر ہیبت خان حلیمی فاونڈیشن کی سیکرٹری صائمہ موسیٰ، بورڈ آف ڈائریکٹرز ممبران سلیم خان، اصغر خان کاکڑ، ڈاکٹر ارم، صوبائی محتسب نذر بلوچ، علاوالدین خلجی ،ڈاکٹر حنیف مینگل ،میڈیا کوارڈینیٹر مطیع اللہ خان، کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کے نائب صدر بشیر احمدو دیگر بھی موجود تھے۔اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر انتظام کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی بلڈنگ کو میر ہیبت خان حلیمی فاونڈیشن کے حوالے کرنا تھی یہ ایک اہم سنگ میل ہے، حلیمی فاونڈیشن مذکورہ ہسپتال کی بلڈنگ میں ہیلتھ سروسز کے فرائض سر انجام دیں گی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹوآفیسر کنٹومنٹ بورڈ منصور عالم خان نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،تھیلیسمیا اور آنکھوں کی علاج ومعالجے کی مفت سہولیات سے لوگوں کو بہترین طبی سہولت میسر ہوگی ،میر ہیبت خان حلیمی فاونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر سلیم خان نے کہاکہ کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال میں میر ہیبت خان حلیمی فاونڈیشن کی جانب سے عوام کو عام طبی سہولیات کے علاوہ تھیلسمیا اور آنکھوں کی بیماری کا اسپیشلسٹ کے ذریعے علاج کیاجائے گا مرحلہ وار عوام کو طبی سہولیات کی مفت فراہمی یقینی بنایاجائے گا۔
ملتان سے مزید