• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام’’چلڈرن تفریحی میلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو چوہدری برادرز ٹیکسٹائل ملز و سابق صدر ملتان کریسنٹ لائنز کلب چوہدری ذوالفقار علی، سجادہ نشین دربار حضرت داؤد جہانیاں ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین، بینکار وقاص مرید انصاری، پی آر او چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان راؤ نوید مختار اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام چوہدری برادرز ٹیکسٹائل ملز پرائیویٹ لمیٹڈ،ملتان نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ بچوں کی بہتر پرورش، تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہم سب کا ملی ومذہبی فریضہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے اشتراک سے سپر سپیس فن لینڈ شریف کمپلیکس میں منعقدہ ”چلڈرن تفریحی میلہ 2025 “ میں کیا۔
ملتان سے مزید