کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ مسعود جمیل بوستان ایڈووکیٹ میر وائس ایڈووکیٹ احمد شاہ ایڈووکیٹ عبداللہ ایڈووکیٹ عمر فاروق ایڈووکیٹ توقیر بھٹی امین آغا ارشد اچکزئی نعمت اللہ ضیاء الحق سردار بہلول اور سردار احمد نے بیان میں ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی ایماء پر اسرائیل کا ایران پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے۔مسلم ممالک کی کمزوریوں کی فائدہ اٹھاتے ہوئے عالم کفر متحد ہے اور ایک ایک کرکے ہر مسلم ممالک پر حملہ آور ہے۔ صیہونی ریاست کے ایران پر حملے کے خلاف او آئی سی کی جانب سے آواز نہ اٹھانا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ او آئی سی کو فوری طور پر ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک ایران کے ساتھ کھڑے ہوں تحریک انصاف ایران کی مکمل حمایت کرتی ہے۔