ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبید اللہ کھوکھر کی زیر صدارت بذریعہ ویڈیو لنک سی ای اوز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تعلیمی بہتری کے لیے مختلف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اہم ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں سکول مینجمنٹ کونسلز کی اصلاح، گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران گراؤنڈز کی مرمت، لیبز اور لائبریریوں کی بحالی اور میاواکی جنگلات کی نگہداشت پر زور دیا گیا۔