کوئٹہ(پ ر) پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے بلوچستان حکومت اور ریلوے کے تاریخی اشتراک سے سریاب تا کچلاک پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹرین سروس سے شہریوں کو آمدورفت میں بہت بڑاریلیف ملے گا جس سے شہرمیں میں معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گاانہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی نے تجویز پرمثبت ردعمل دیتے ہوئے عوام کیلئے سہولت کیلئے ایک اور بڑی کامیابی کی بنیاد رکھی۔وزیراعلیٰ کا یہ اقدام عوام دوست ہے ۔