کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق ضروری مرمت کے سلسلے میں 14 جون بروز ہفتہ صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک سریاب روڈ،جیل روڈ،گوہرآباد،چکل شاہوانی، قمبرانی روڈ،وحدت کالونی،سبزل روڈ،لیاقت بازار،گوالمنڈی،اکرم ہسپتال،ڈبل روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن،خلجی کالونی،مل کالونی،لنک بادینی،بکرامنڈی و ملحقہ علاقوں کو گیس کی سپلائی بند کی جائے گی۔