کوئٹہ(پ ر) بلوچستان پیس فورم کے مرکزی ترجمان کے مطابق نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی قیادت میں بلوچستان پیس فورم،کیتھلین کمال رئیسانی فاؤنڈیشن اور فاطمید فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تھیلیسمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے 18 جون کو سروان ہاؤس میں ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ لگے گا،بلڈ ڈویشن کیمپ کا آغاز دوپہر ایک بجے ہوگا جو شام تک جاری ر ہے گا،ترجمان کے مطابق سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے گزشتہ روز تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات میں بلڈ ڈونیشن کیمپ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔