کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوامی ورکرز پارٹی بلوچستان نے امریکی آشیرباد اور اتحادی ملکوں کی سہولت کاری کے ساتھ ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ھے ، پارٹی کے ایک بیان میں اسرائیلی حملے کو خطہ کا امن تباہ کرنے اور سامراج کے گریٹ گیم کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ دراصل پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے کھیل کا حصہ ہے ، ایشیائی ممالک کی بیداری ، آزادی ، امن اور ترقی کی راہ پر کامیاب پیشرفت نے امریکی سامراج اور دیگر رجعتی عناصر کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے اور اب نو آبادیاتی باقیات ایک حقیقی آزاد دنیا کی تشکیل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد کھلی جارحیت پر اتر آئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے ایران کو جوابی کارروائی کا پورا حق حاصل ہے اور عوامی ورکرز پارٹی کی تمام ہمدردیاں ایران کے ساتھ ہیں ۔