• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی ،31 افراد گرفتار، جیل منتقل

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کا سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی،وزن میں کمی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاںکی ،اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین نے سب ڈویژن سٹی میں ڈیری فارمز اور ملک شاپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیے۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)سعد کلیم ظفر نے تندوروں، قصائیوں اور منی پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے11 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیے۔ اس کے علاؤہ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے سب ڈویژن صدر میں کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔
ملتان سے مزید