ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ دولت گیٹ پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارایس پی سٹی مہر محمد سعید کی زیر نگرانی ڈی ایس پی دہلی گیٹ محمود ہارون کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ دولت گیٹ محمد جہانگیر نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا، جو متعدد رابری کی وارداتوں میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھاکامیاب حکمت عملی کے تحت ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس معلومات کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔