کراچی (اسٹاف رپورٹر) پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون نے تین روزہ میچ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 4وکٹ پر 288رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل ہوو میں بدھ کو پاکستان شاہینز نے185رنز 4کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز شروع کی تاہم وہ اسکور میں صرف58 رنز کا اضافہ کرے 243 پر آؤٹ ہوگئی ۔ اذان اویس 98 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی اننگز میں پندرہ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ جواب میں ہوم ٹیم کی تین وکٹیں صرف 33 رنز پر گرگئی تھیں جن میں سے دو کو مشتاق احمد اور ایک کو میرحمزہ نے آؤٹ کیا۔ کپتان لیوک بینکنسٹائن نے ایک چھکے اور 26 چوکوں کی مدد سے 154رنز ناٹ آؤٹ بنائے ۔ راکی فلنٹوف 39، بین میز نے 66 رنز اسکور کیے۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں نے تیرہ تیرہ کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا ہے۔