کراچی ( جنگ نیوز) ڈاکٹر ہیرالال لوہانو کو پاکستان نیشنل وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی طرف سے سینئر ہیلتھ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ کھلاڑیوں کی ذہنی تندرستی اور کارکردگی کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تربیت فراہم کریں گے۔ انہوں نے تقرری پر پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے بانی محمد ذیشان اور صدر رخسانہ راجپوت کا شکریہ ادا کیا۔