کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں کا پہلا میچ امریکی شہر لاڈر ہل میں جمعے کی صبح پانچ بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں امریکا پہنچ کر سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم میں فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی واپسی ہوئی ہے۔ بدھ کوپاکستانی ٹیم نے لاڈرہل میں دوسرے روز پریکٹس کی ۔ کوچز نے کنڈیشن کے حساب سے نیٹ پریکٹس میں کھلاڑیوں کو مختلف اہداف دیے۔بیٹرز نے پاور ہٹنگ کی پریکٹس کی ۔ سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے خلاف پانچوں میچوں میں شکست ہوئی۔ منگل کوآسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا۔