• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے پانچواں ٹیسٹ آج شروع، انگلش کپتان بین اسٹوکس باہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اوول میں انگلینڈ اور بھارت کا پانچواں ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہورہا ہے۔ انگلش کپتان بین اسٹوکس دائیں بازو میں انجری کے بعدفٹنس مسائل کی وجہ سےمیچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ ان کی غیرموجودگی میں قیادت اولی پوپ کریں گے ۔ انگلش ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، جیکب بیتھل، گس اٹکنسن، جیمی اوورٹن اور جوش ٹونگ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ جوفرا آرچر اور برائیڈن کارس کو آرام دیا گیا ہے جبکہ لیام ڈاسن کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ میچ کے لئے انگلینڈ کے گیارہ کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔ زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ (کپتان)، جو روٹ، ہیری بروک، جیکب بیتھل، جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)، کرس ووکس، گس اٹکنسن، جیمی اوورٹن، جوش ٹونگ شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید