کراچی (عبدالماجدبھٹی) علیم ڈار امپائرنگ سے کنارہ کش ہونے کے بعد لاہور میں سماجی کاموں میں مصروف ہیں ۔ وہ تھیلیسمیا سینٹر چلاتے ہیں۔وہ اس وقت قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ دیگر سلیکٹرز اور افسران بھاری تنخواہیں لے رہے ہیں لیکن علیم ڈار گذشتہ ایک سال سے سلیکٹر کی ذمے داریاں بلامعاوضہ نبھا رہے ہیں۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ لاہور سے باہر ہونے والے میچوں میں ملنے والا ڈیلی الاؤنس تھلیسیمیا سینٹر کو عطیہ کردیتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد جب پی سی بی نے انہیں پی ایس ایل میں امپائرنگ کی پیشکش کی تو انہوں نے درخواست کی کہ مجھے وہ معاوضہ دیا جائے جو غیر ملکی امپائروں کو دیا جاتا ہے وہ یہ رقم اپنے تھیلیسمیا سنٹر کو عطیہ کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں دو کے بجائے چار ہزار ڈالرز فی میچ معاوضہ دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں زیادہ معاوضہ دینے پر آڈٹ نے اعتراض بھی کیا ہے۔ علیم ڈار 172ٹیسٹ اور299 ون دے انٹر نیشنل میں امپائرنگ کر چکے ہیں جو عالمی ریکارڈ ہے۔ اس سال پاکستان سپر لیگ میں انہوں نے آخری بار امپائرنگ کی ۔