کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان نے بیٹرز کی رینکنگ میں 69 درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ 100 میں جگہ بنالی، وہ 97ویں نمبر پر آ گئے ہیں، حسن نواز14 درجے ترقی کرکے جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر کے ساتھ مشترکہ طور پر 54ویں پوزیشن پر ہیں۔ کپتان سلمان علی آغا دو درجے ترقی کے ساتھ 91ویں جبکہ اوپنر صائم ایوب بھی دو درجے بہتری کے ساتھ 62 ویں پوزیشن پر آ گئے۔ بابر اعظم مزید نیچے 14ویں نمبر پر چلے گئے۔ بھارت کے ابھیشک شرما پہلی بار نمبر ون بیٹر بن گئے ۔