• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ٹیسٹ: ہینری کے چھ وکٹ، زمبابوے 149 پر آؤٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بولا وایو میں پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن بدھ کو زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 149رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فاسٹ بولر میٹ ہنری نے39 رنز دے کر چھ اورنیتھن اسمتھ نے20رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں کھیل اختتام پر نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 92 رنز بنائے تھے۔ ڈیون کونوے51اور ول ینگ 41رنز پر کھیل رہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید