• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال میں موٹر سائیکل سوار ملزمان وکیل پر تیزاب پھینک کر فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال بلاک 13/D میں مبینہ طورپر موٹرسائیکل سوار ملزمان وکیل فرحت گل کی ٹانگوں پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے،جس کے باعث وہ بری طرح زخمی ہوگیا، زخمی وکیل کو اسپتال منتقل کردیا گیا ، واقعہ صبح 9 بج کر 13 منٹ پرپیش آیا،وکیل سڑک کنارے کورٹ جانے کے لیے کھڑا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر تین ملزمان وکیل کے پاس رکے بات کی اورٹانگوں پرتیزاب پھینک دیا، ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے، ملزمان فرار ہوگئے، واقعے کے عینی شاہد کے مطابق کچھ افراد وکیل سے بات کررہے تھے کہ اچانک وکیل پرتیزاب پھینک دیا، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ متاثرہ وکیل اورملزمان کے درمیان آپس کی رنجش کا معلوم ہوتا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید