کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی زندگی ہمیں صبر، عفو، سخاوت، استقامت، اور دین کی خاطر قربانی دینے کا عظیم درس دیتی ہے، آج کے دور میں جب امت مسلمہ مختلف آزمائشوں سے گزر رہی ہے، حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی سیرت ہمیں اتحاد، قربانی اور فتنوں سے بچنے کا پیغام دیتی ہے،اسلامی تاریخ ایسی بے شمار عظیم شخصیات سے بھری ہوئی ہے جنہوں نے دین اسلام کی خاطر اپنی جان، مال کی قربانی دی، حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کا یومِ شہادت، 18 ذوالحج تاریخ اسلام کا نہایت دردناک اور سبق آموز دن ہے، پاکستان سنی تحریک کے تحت یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر میں مظلوم مدینہ کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا ۔