• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوانین کی خلاف ورزیاں، 2 ہزار 9 سو گاڑیاں ضبط کی گئیں، ٹریفک پولیس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس نے گذشتہ 3 روز کے دوران شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر29سو کے قریب گاڑیوں کو ضبط کرلیا ،ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہےکہ بغیر نمبر پلیٹس،غیر معیاری نمبر پلیٹس،فینسی نمبر پلیٹس،بغیر رجسٹریشن ،بغیر ڈرائیونگ لائسنس ،بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانا جیسے جرائم کے مرتکب افراد کی 2895 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ضبط کی گئی ہیں ، ترجمان ٹریفک پولیس نے کہاہےکہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی چلانا جرم ہے، محکمہ ایکسائز سے اپنی گاڑی کی مؤثر رجسٹریشن کروائیں، سرکاری معیار اور سائز کی نمبر پلیٹس کا استعمال کریں ، ڈرائیور حضرات ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کو یقینی بنائیں،موٹر سائیکل پر ایک ہو یا دو دونوں سوار ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید