کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تیزی سے مقدمات نمٹانے کا سلسلہ جاری ہے، تین رکنی بینچ نے 2 جون سے 13 جون تک 532 مقدمات کی سماعت مکمل کرکے نمٹادیا، بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور عقیل احمد عباسی شامل ، 639 مقدمات سماعت کیلئے مقرر تھے، 3 رکنی بینچ کی کارکردگی تیزی سے انصاف کی فراہمی اور بیک لاگ میں کمی کی عکاسی ہے۔