• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ کالج ایجوکیشن، اساتذہ/ ٹیچنگ فیکلٹی کی تقرری اور تبادلوں سے متعلق پالیسی تشکیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ کالج ایجوکیشن نے اساتذہ/ ٹیچنگ فیکلٹی کی تقرری اور تبادلوں سے متعلق پالیسی تشکیل دے دی ہے۔ جس کے مطابق تمام BS-17اور اس سے اوپر کی ٹیچنگ فیکلٹی کو سندھ بھر میں انتظامی بنیادوں یا فوری ضرورت کے تحت تبادلہ کیا جا سکے گا، بشرط کہ متعلقہ کالج میں بجٹ بُک کے مطابق اسامی موجود ہو۔ ہر کالج میں ہر مضمون کے لیے کم از کم ایک استاد کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، بشرط کہ اس مضمون میں طلباء کی داخلا موجود ہو۔ نئے لیکچرارز کی تقرری ان کالجوں میں کی جائے گی جہاں اس مضمون کا کوئی استاد موجود نہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید