• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں صحت کیلئے اضافہ خوش آئند، پرائمری ہیلتھ کیئر کیلئے رقم ناکافی

کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) سندھ میں صحت کے بجٹ میں اضافہ خوش آئند ہے تاہم پرائمری ہیلتھ کیئر کےلئے رقم ناکافی ہے ، بجٹ اسپیچ میں بیماریوں سے بچاؤاور علاج میں تحقیق کے بجٹ کا کوئی ذکر نہیں کیا گیاجبکہ ویکسی نیشن کا بجٹ بھی خاطر خواہ نہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں 8فیصد اچھا اضافہ ہے جس کی رقم24ارب بنتی ہے امید ہے اس بجٹ سے مریض مستفیض ہو سکیں گے، ان خیالات کا اظہار شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے افراد نے صوبائی بجٹ 2025-26پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سینٹر کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالغفور شورو کا کہنا تھا کہ بجٹ کا ایک بڑا حصہ این جی اوز کو بھی دیا گیا حالانکہ اسے سرکاری اسپتالوں کو دیا جانا چاہیے تھا، پانچ تھیلیسیمیا مراکز کے قیام کا اعلان اس سے قبل بھی کیا گیا لیکن وہ بھی اب تک قائم نہیں ہوسکے ، بی ایچ اوز کی بہتری، ویکسی نیشن کی شرح بڑھانے اور تحقیق کے لئے پیسوں کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے سینئر رہنما اعجاز علی کلیری کاکہنا تھا استعمال کے لئے پالیسی وضع نہ ہونے سے بجٹ کا بڑاحصہ لیپس ہوجاتا ہے، سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن سول اسپتال یونٹ کےصدریوسف خان کا کہناتھا کہ بجٹ تقریر میں بے بی فرینڈلی اسپتال اقدام کا ذکر کیا گیا اگر یہ اقدام اٹھایا جاتا ہےتو ماں اور بچوں کے لئے زبردست ہوگا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید