• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صہیونی حملے ایران کی خودمختاری کی صریحاً خلاف ورزی ہے، علامہ ساجد نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہےکہ ایران پر صہیونی حملے ایران کی خودمختاری کی صریحا خلاف ورزی ہے، سامراج کسی کی آزادی کو تسلیم نہیں کرتاتمام آزادی پسندوں کواس سامراجی حملے کی کھل کر مذمت کرنی چاہئے،انہوں نے صہیونی حملے میں اعلیٰ سرکاری عہدیداروں،بعض کمانڈرز اور چھ سائنسدانوں سمیت سویلین کی شہادتوں پرپاکستانی قوم کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کی خدمت میں دلی ہمدردی اور گہرے دُکھ کا اظہار کیا اور شہداکے درجات کی بلندی اور پسماندگان سے صبر و جمیل کی دعاکی ، علاوہ ازیں علامہ سید ساجد نقوی کے اعلان پرملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نماز جمعہ کے اجتماعات میں احتجاج کیاگیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید