ملتان (سٹاف رپورٹر) موضع بنڈا سندیلہ بستی گراں والی کے رہائشی فدا حسین نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا ہے کہ نامعلوم چور اس کے گھر سے اس کی بیٹی کے جہیز کا قیمتی سامان چرا کر لے گئے مزاحمت پر ان کے پالتو کتے کو بھی فائر مار کر زخمی کر دیا گیا۔فدا حسین کے مطابق انہوں نے 14 مئی کو تھانہ صدر کے فرنٹ ڈیسک پر تحریری درخواست جمع کرائی، کئی روز گزرنے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہ کیا گیا ۔فدا حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب،آر پی او اور سی پی او ملتان سے اپیل کی کہ ان کی شکایت کا فوری نوٹس لیا جائے -متاثرہ شہری نے انتباہ کیا کہ اگر مقدمہ درج نہ ہوا توبطور احتجاج خودسوزی کر لے گا۔