ملتان(سٹاف رپورٹر)معروف قانوندان سیاسی و سماجی رہنما صائمہ عامر خان ایڈوکیٹ کی جانب سے عافیت سنٹر اولڈ ایج ہوم میں بے سہارا بزرگوں کے اعزاز میں عید ملن ظہرانے کا اہتمام کیا گیا. اس موقع پر محترمہ صائمہ عامر ایڈوکیٹ نے سماجی رفقا کے ہمراہ سارا دن بے سہارا بزرگوں کے ساتھ گزارا،ان سے ان کے مسائل دریافت کیے اور ان کے لئے پر تکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا، اس موقع پر صائمہ عامرخان، سماجی رہنما و صدر شعور ترقیاتی تنظیم شاہد محمود انصاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ ہمارے معاشرے کا انمول سرمایہ ہیں۔