ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب کے چھ تعلیمی بورڈز میں چیئرمین ، سیکرٹری، اور کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی کےلئے امیدواروں کے انٹرویو مکمل ہوگئے، بتایاگیا ہے کہ ملتان سمیت پنجاب کے چھ تعلیمی بورڈز اس وقت اپنے عہدیداروں کے بغیر اور عارضی چارج پر چل رہے ہیں جن پر حکومت نے اپنے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے تعیناتی کافیصلہ کیا، وزیر اعلیٰ سے منظوری کے بعد منتخب امیدواروں کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔