ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ اسلامیہ ملتان کے ناظم قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ حضرت عثمان غنی ؓ کا دور خلافت تاریخ کا سنہری باب ہے۔ آپ کے فلاحی امور آج تک جاری ہیں۔ جامع القرآن حضرت عثمان غنی ؓ کا اعزاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ کے زیراہتمام ʼʼذوالنورینʼʼ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔