• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندھارا ہندکو بورڈ کے تحت قرآن پاک کا ہندکو ترجمہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)گندھارا ہندکو بورڈ اور گندھارا ہندکو اکیڈمی کے تحت قرآن پاک کے ہندکو ترجمے کے ساتھ ساتھ علامہ اقبال کی فارسی شاعری ،پطرس بخاری کے مضامین، احمد علی سائیں کے ہندکو کلام کے اردو، پشتو اور انگریزی میں تراجم، لینگویسٹک سروے آف انڈیا کے والیم نمبر 18کے سندھی زبان سے ہندکو میں ترجمے،اعجاز رحیم کی انگریزی شاعری کی کتب کے ہندکو، پشتو اور اردو تراجم ، نذیر بھٹی کے ناولوں، کلیلہ اور دمنا کی کہانیوں ،کرنل سر رابرٹ وار برٹن کی انگریزی کتاب کا ہندکو ترجمہ، منشی پریم چند اور سعادت حسن منٹو کے انگریزی سے ہندکومیں تراجم پر بھی کام مکمل ہو چکا ہے ۔اسی طرح ہندکو زبان سے دیگر زبانوں میں اور دیگر زبانوں سے ہندکو زبان میں تراجم کے مزید منصوبوں پر بھی کام کیا جا رہا ہے گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین کے مطابق گندھارا ہندکو بورڈ کے تحت قائم گندھارا ہندکو اکیڈمی وہ واحد اکیڈمی ہے کہ جس میں پاکستان کی تمام زبانوں کا کام ہو رہا ہے۔
پشاور سے مزید