کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر بشیراحمدماندائی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں انشاء اللہ سب کو حقوق روزگار میسر ہوگا ترقی اور کاروباروتجارت میں بہتری آئیگی بارڈربندش کا خاتمہ لاپتہ افرادمنظرعام پر آئیں گے ، جماعت اسلامی ہی امید کی کرن ہے اسمبلی کے اندر اورباہرصرف جماعت اسلامی ہی ہے جو ہر زبان نسل اورعلاقے کے عوام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حقوق کے حصول ،لاپتہ افرادکی بازیابی ،ترقی وخوشحالی اور روزگار، انصاف کی فراہمی کیلئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں بہت جلد اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کیاجائیگا عوام کی امید جماعت اسلامی سے ہیں ہر طرف مایوسی ہے ان حالات میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے عوام کو امید دلائی ہے اسمبلی میں مظلوموں کیلئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ آوازبلند کر رہے ہیں اسلام آبادکی طرف مارچ ،کوئٹہ میں دھرنا دیکر تحریک کو وسعت دی جائیگی ہر مکاتب فکر سے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔