برطانیہ اور اسپین نے جبل الطارق کے تنازع پر 4 سالہ مذاکرات کے بعد اہم معاہدہ کیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت جبل الطارق اور اسپین کے درمیان زمینی سرحد پر اب کسی بھی فرد کے لیے بغیر امیگریشن چیک کے آمد و رفت ممکن ہوگی۔
جبرالٹر ایئرپورٹ پر یوروسٹار طرز کی’دہری پاسپورٹ چیکنگ‘ نافذ کی جائے گی اور اس چیکنگ کے لیے برطانوی و ہسپانوی اہلکار ایک ہی جگہ پر خدمات انجام دیں گے۔
دوسری جانب، برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ برطانوی خود مختاری کے تحفظ کے ساتھ جبل الطارق کی معیشت کو مستحکم کرے گا اور یقینی طور پر کاروباری منصوبہ بندی کی راہ ہموار کرے گا۔