لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی میں آج صوبے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیاجائے گا۔ قبل ازیں صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے زیر صدارت ہوگا جس میں بجٹ کے اہم نکات پر غور کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہوگا۔