• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین بورڈز میں چیئرمین کے لیے سمری ارسال، اضافی امیدواروں کے دوبارہ انٹرویو ہونگے

کراچی( سید محمد عسکری) سندھ کی تین تعلیمی بورڈز میں چیرمین کے عہدے کی آسامیوں کے لیے نئے اشتہار دینے کے بجائے پرانے اشتہار کی بنیاد پر انتخاب شدہ اضافی امیدواروں کو چیرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طے کیا گیا ہے کہ سندھ کی تین تعلیمی بورڈز میں چیرمین کے عہدے کی آسامیوں کے لیے نئے اشتہار دینے کے بجائے پرانے اشتہار کی بنیاد پر انتخاب شدہ اضافی امیدواروں کو چیئرمین مقرر کیا جائے اور سہہ رکنی تلاش کمیٹی ان اضافی ( ویٹنگ فہرست والے) امیدواروں سے دوبارہ انٹرویو لے تاکہ ان امیدواروں کو چیرمین بورڈ تعینات کیا جاسکے جو بعد میں مستعفی نہ ہوں اور اپنی تین سالہ مدت مکمل ہونے تک کام کرتے رہیں۔ اس حوالے سے تین بورڈز میں چیرمین بورڈ کے عہدے کے دوبارہ انٹرویو کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیج دی گئی ہے سکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدرآباد اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپورخاص میں چیرمین کے عہدے خالی ہوگئے ہیں سمری میں مزید کہا گیا ہے کہ پچھلی تقرریوں کا عمل طویل قانونی چارہ جوئی کی وجہ سے کافی تاخیر کا شکار تھا۔ مستقبل میں اس طرح کی تاخیر سے بچنے کے لیے، تلاش کمیٹی نے متعلقہ بورڈز کے لیے آٹھ (08) پرنسپل امیدواروں کی سفارش کرتے ہوئے، دس (10) اضافی امیدواروں کی ویٹنگ لسٹ بھی تجویز کی تھی جنہوں نے تشخیص کے عمل کے دوران 50% سے زیادہ نمبر حاصل کیے تھے۔ اس سفارش کو وزیر اعلیٰ سندھ نے بطور کنٹرولنگ اتھارٹی اپنی حیثیت میں منظور کیا تھا سمری میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تجویز ہے کہ پہلے سے منظور شدہ ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کا انٹرویو کیا جا سکتا ہے تاکہ ہر بورڈ کی مخصوص آپریشنل ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تین خالی آسامیوں کے لیے ان کی مناسبیت کا اندازہ لگایا جا سکے۔ انٹرویوز چیئرپرسن، سندھ ایچ ای سی/سرچ کمیٹی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کے زریعے کیئے جاسکتے ہیں جن میں سیکرٹری، کالج ایجوکیشن اور سیکرٹری، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز شامل ہوں گے۔ یاد رہے کہ سندھ کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی، حیدرآباد تعلیمی بورڈ اور میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے لیے تلاش کمیٹی کی جانب سے منتخب کیے گئے افراد نے یا تو چیرمین کے عہدے کا چارج نہیں سنبھالا یا پھر عہدے سے مستفی ہوگئے جس کے بعد پہلےطے کیا گیا کہ ان تینوں بڑے بورڈز کے چیرمین کے لیے کم نمبر والے اضافی امیدواروں کے بجائے نیا اشتہار دیا جائے گا۔ ویٹنگ یا اضافی امیدواروں میں فقیر محمد لاکھو نے 55.9 نمبر حاصل کیے تھے۔اس کے بعد ڈاکٹر شجاع (55.8)، کرنل (ر) سید محمد علمدار رضا (55.4)، ڈاکٹر ذوالفقار علی میمن (53.2)، عابد علی مغل (52)، سید ذوالفقار علی شاہ (51.25)، قاضی عارف علی (51.51)، جاوید علی میمن (50.67)، علی گوہر چنگیر احمد (50.67) اور علی گوہر احمد نے (50.67) نمبر حاصل کیئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید