• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ محمد خان لغاری مثبت فکر دینی رہنما تھے، تعزیتی ریفرنس

لاہور( نمائندہ خصوصی ،خبرنگار)جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ سردار محمد خان لغاری کی یاٍد میں تعزیتی ریفرنس ہوا، تعزیتی ریفرنس سے علامہ پیر سید محفوظ مشہدی صدر ،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ،مولانا طاہر محمود اشرفی، مولانا محمد امجد خان علامہ نصیر احمد اویسی ،سید شبیہ الحسن موسوی ،سید احسان احمد گیلانی، ناصر بشیر مغل ،مولانا سلیم اللہ خان، سید اقبال حسین شاہ، علامہ محرم علی قادری، غلام محی الدین حسینی و دیگر نے شرکت و خطاب کیا۔ پیر سید محفوظ مشہدی نے کہا کہ محمد خان لغاری اتحاد بین المسلمین بہت بڑے داعی تھے ، انکی زندگی نظام مصطفیٰ ؐکے نفاذ کیلئے وقف تھی اور آخری سانس کوشاں رہے ،ہر دینی تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کی۔مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ یہ وقت متحد ہو کر آگے بڑھنے کا ہے ہماری منزل مستحکم پاکستان ہے اور خوشی ہے ہمارا دفاع اسوقت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ سردار محمد خان لغاری ایک مثبت فکر دینی رہنما اور تمام مسالک کیلئے قابل قبول تھے۔تعزیتی ریفرنس کے اختتام پرامت مسلمہ کی کامیابی، اتحاد اور پاکستان کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
لاہور سے مزید