لاہور(خبرنگار) بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کےپہلے سالانہ امتحانات 2025 کا 7مئی 2025کو ہونے والا پرچہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اب ملتوی ہونیوالا اسلامیات اختیاری اور پرنسپل آف اکاؤنٹنگ کا پرچہ16جون 2025روز پیر کوہوگا۔