لاہور (نمائندہ خصوصی) مِلی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر اور سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ایران پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں فضائی حملے پر کہا کہ حماس کی مزاحمت اور ایران کے حملے ثابت کررہے ہیں کہ اسرائیل کمزور، بزدل ہے ،انہوں نےکہاکہ اسرائیل کی ناجائز سرپرستی اور منافقانہ دوغلی پالیسی امریکہ کو دُنیا بھر میں رُسوا کررہی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، مِلی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدور مولانا ہدایت الرحمن، اسد اللہ بھٹو، حافظ محمد اسلم، محمد جاوید قصوری، ڈاکٹر طارق سلیم، عبدالواسع، آزاد کشمیر کے صدر مولانا امتیاز صدیقی اور گلگت بلتستان کے مرکزی قائدین سید سرور شاہ، علامہ شیخ مرزا علی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کے عوام برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ ہیں اور اُس کی سرزمین، آزادی کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر عملی ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں. پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت اور ایران پر اسرائیل کے حملہ کے فوری بعد نیتن یاہو کا نریندر مودی کو فون سے یہ راز مکمل آشکار ہوگیا ہے کہ انڈیا اسرائیل شیطانی گٹھ جوڑ صرف خطہ ہی نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرناک ہے۔