• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی جارحیت کیخلاف بیداری امت مصطفیٰ کی ریلی،بچوں کیشرکت

لاہور (خبرنگار) ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت، غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم، اور اسلامی مزاحمت کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازشوں کے خلاف، تحریک بیداری اُمتِ مصطفیٰ کے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی سے امریکی قونصلیٹ تک ریلی نکالی ۔ مظاہرین میں خواتین، نوجوان، بزرگ اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ علامہ سید جواد نقوی نے ایران کو اُمت مسلمہ کی مزاحمتی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران پر کسی بھی قسم کا حملہ دراصل پوری اُمت مسلمہ پر حملے کے مترادف ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی پشت پناہی میں ایران کو نشانہ بنانے والی قوتیں دراصل مسلم دنیا کو کمزور کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔
لاہور سے مزید