لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب میں آج سے 15 جولائی تک ’’بگ کیچ اپ ‘‘ مہم کے تحت 12 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، ڈائریکٹر توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات ڈاکٹر مرہ خرم نے کہا کہ 8 لاکھ سے زائد بچوں کو ضروری ویکسین لگائی جائیں گی۔ ا نہوں نے کہا کہ اس سرگرمی میں 5244 ویکسی نیٹرز، 5244 ٹیم اسسٹنٹ اور 10488 سوشل موبلائزرز شامل ہیں جو صوبہ بھر میں فرائض سرانجام دیں گے ڈاکٹر ثمرہ خرم نے کہا کہ اس سرگرمی کا مقصد ویکسین سے محروم رہ جانے والے تمام بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے ٹیموں کی رسائی ممکن نہ ہو سکے والدین بچوں کو لازمی طور پر قریبی ٹیچنگ ہسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، دیہی مراکز صحت، بنیادی مراکز صحت اور آئی پی آئی مراکز پر لے کر آئیں۔