راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ٹیکسلاکے مختلف علاقوں میں ایک شادی شدہ خاتون سمیت 2افراد کو قتل کردیاگیا، تھانہ ٹیکسلاکو ذاکر علی نے بتایاکہ 9بجے رات میں اور میرا بھائی صابر وحدت ٹاؤن میں اپنے گھرکےباہر کھیل رہے تھے کہ گھر کی طرف سے فائرنگ کی آواز آئی ہم بھاگ کر گھر گئے تو والدہ خون میں لت پت پڑی تھیں جن کو کسی نامعلوم شخص نے فائر مارکر زخمی کر دیا تھا جنہیں ہم اٹھا کر ہسپتال لے کر آ رہے تھے جوکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی جاں بحق ہو گئیں ، تھانہ ٹیکسلاکو شفیق خان نے بتایا کہ ایک ہفتہ سے میرے اور میرے والد سرور کے موبائل نمبرپر ایک نمبرسے کال آ رہی تھی کہ آپ کی رقم آئی ہے وصول کر لو ،گزشتہ روز2 بجے دن میں اور میرا والد گھر پر تھے کہ میرے نمبرپر کال آئی کہ ہم آپ کے گھر کے باہر ہیں اپنی رقم وصول کر لو میں اور والد باہر آئے تو باچہ خان ولد صالح خان،محمد ولی، لال باچہ پسران سردار خان ساکنائے حیات آباد جن کو میں پہلے سے جانتا ہوں گاڑی میں موجودتھے جنہوں نے ہمیں اپنے ہمراہ گاڑی میں بٹھالیا اور 26نمبر موٹر وے کی طرف چل پڑے جب26 نمبر سے موٹر وے جانب پشاور کی طرف چلے تو والد نے کہا کہ کدھر لیکر جا رہے ہو تو تینوں نے کہا کہ خامو ش رہو جونہی سنگجانی انٹرچینج سے تھوڑا پیچھے جانب پشاور پہنچے تو تینوں نے اپنے اپنے پسٹل نکال لیے اور میرے والد کو رسی سے باندھ کر منہ بھی باندھ دیا اور ولی نے پسٹل 30 بور سے میرے والد کے سر پر یکے بعد دیگرے 2 فائر کیے جس سے میرےوالد شدیدزخمی ہوگئے اسی دوران ان لوگوں نے میرے والد کو گاڑی سے باہر سڑک کے کنارے پھینکا جبکہ مجھے کہا کہ تمہیں بھی مار دیں گے خاموشی سے گاڑی میں بیٹھے رہو تھوڑا آگے مجھے بھی اتار دیا اور جانب پشاور بھاگ گئے وجہ عنا د یہ ہے کہ ملزمان کے ساتھ کافی عرصہ پہلے میرے والد کا لڑائی جھگڑا ہوا تھا جو بات ختم ہو گئی تھی جس کے رنج میں انہوں نے میرے کو ناحق قتل کردیا۔