• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کےاتوار بازاروں میں چیکنگ ،13گرفتار

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کی مارکیٹوں میں ناجائز منافع خوری کی وجہ سے اتوار بازاروں میں شہریوں کا غیر معمولی رش رہا ،جی سکس اتوار بازار سے 9 افراد اور ایچ نائن بازار سے 4 سٹال ہولڈر گرفتار کئے گئے ،ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے اتوار بازاروں میں پرائس لسٹیں اور پلاسٹک بیگز کو چیک کیا، اے سی سٹی نے جی سکس اتوار بازار میں پابندی کے باوجود پلاسٹک بیگز کے استعمال پر 9 افراد کو گرفتار کیا، اے سی انڈسٹریل ایریا نے ایچ نائن بازار میں پرائس لسٹوں کی خلاف ورزی پر 4 دکاندار تھانے منتقل کر دئیے ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ پلاسٹک بیگز پر عائد پابندی پر درآمد کے لیے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے، پرائس لسٹوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کی فی الفور شکایت کریں۔
اسلام آباد سے مزید