راولپنڈی، کوٹلی ستیاں،گوجر خان (سٹاف رپورٹر،نمائندگان جنگ)مختلف علاقوں میں 2 بچے اور ایک نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔چک بیلی خان میں10سالہ بچہ برساتی نالے میں ڈوب گیا،ریسکیو1122کے مطابق نالے میں نہاتے ہوئے بچہ ڈوب گیا،ریسیکوٹیم نے بچے کوپانی سے نکالالیکن وہ دم توڑچکاتھا۔ ادھرتحریک لبیک کوٹلی ستیاں کے رہنما حافظ حبیب الرحمن کا آٹھ سالہ بھتیجا احمر علی ولد عبد الرحمن گاؤں وگہل پڑی نا کھیتر اسلام آباد کے دیہی علاقے تمیر میں بارش کے جمع پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔