راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)دودھ کے پیسے مانگنے پر بھینسوں کے ڈیرے پر فائرنگ ، دو افراد ہلاک،تھانہ شہزاد ٹاؤن کوحسیب نذر نے بتایاکہ جہاں شانی گجر لوڈر گاڑی میں اپنی دکانوں کے لئے دودھ لینے آیا،والدنذر محمد نے اس سے دودھ کی رقم مانگی تووہ رقم دینے سے انکاری ہواجس پر ان میںتکرارہوئی اور وہ گاڑی چھوڑ کرچلاگیا،بعدازاں شانی گجر ،اپنے والد علی اصغر ، بھائیوں عبدالرحمان ،فرحان اور ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ گاڑیوں پرآئے اور فائرنگ کرکے میرے والد اور ان کے دوست صابرکوقتل کردیا۔پشاور روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 70سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔