• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی پر عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں، فوزیہ صدیقی

اسلام آباد (خبر نگار) امریکی جیل میں قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ عوام تحمل سے کام لیں، امید ہے حکومتی کمیٹی کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ملک بھر کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ گزشتہ روز عافیہ موومنٹ کے مرکزی اور کراچی کے عہدیداروں نے ایک اجلاس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان پر تشویش کا اظہار کیا اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا کہ وہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو لے کر واپس آئیں۔
اسلام آباد سے مزید