اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کر یک ڈاؤن جار ی سنگین جر ائم میں ملوث 06 مجرمان سمیت 22 جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، تھانہ سیکرٹریٹ، تھا نہ شالیمار ، تھانہ سمبل ،تھانہ سنگجانی ، تھانہ شمسں کالونی ، تھانہ کھنہ ، تھانہ ہمک اور تھانہ پھلگراں پولیس ٹیموں نے16ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4835 گرام ہیر وئن،230گرام آئس,05بوتل شراب، چار عدد مختلف بو ر کے پستول ، ایک عدد رائفل معہ ایمو نیشن اورخنجر برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 6مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی۔