• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانوزئی اور مسلم باغ کی لیزوں کو دوبارہ الاٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، معتبرین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)خانوزئی اور مسلم باغ کے قبائیلی معتبرین صابر صا لح ، حاجی محمد عظیم ، حافظ سمیع اللہ اور دیگر نے کہا کہ خانوزئی اور مسلم باغ کے عوام 1902 سے کرومائیٹ کی کانکنی سے وابستہ ہیںاب صوبائی حکومت خانوزئی اور مسلم باغ کے پی سی این ایریا کو نیلام کرکے اہل علاقہ سے ان کا حق چھین رہی ہے،یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خانوزئی اور مسلم باغ کے پی سی این ایریا کو نیلام کرکے اہل علاقہ سے ان کا حق چھین رہی ہے ،ہم مائننگ اور ایکسپلوریشن پر اربوں روپے خرچ کرچکے ہیں اور حکومت کو کڑوروں ڈالر زرمبادلہ کی مد میں دیئےجا رہے ہیں جبکہ ایک خطیر رقم رائلٹی کی مد میں حکومت کو جارہی ہے۔ہم نے 2013،2012 میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ کینسل شدہ لیز مقامی لوگوں کو الاٹ کی جائے جس پر عدالت نے مذکورہ لیزوں پر کام کرنے کی اجازت دی تھی اور ہم نے کام جاری رکھا ، اب ان لیزوں کو دوبارہ الاٹ کرنے کی کوشش کی جاری ہے علاقے کے حالات خراب ہونے کا اندیشہ ہے ، مقامی لوگوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کی مذمت کرتے ہیں اس سے علاقے کے حالات خراب ہوں گے ، اپنے حق کیلئے احتجاج کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید