کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام مبینہ طور پر لاپتہ آصف بلوچ کے اہلخانہ نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کررہے تھےاس موقع پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھےمظاہرین نے کہا کہ جبرگی گمشدگیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے عدالت میں پیش کرکے سزا دی جائے بصورت دیگر رہا کیا جائےطویل جبری گمشدگیوں کے باعث اہلخانہ ذہنی کوفت کا شکار ہوتے ہیںمقررین نے کہا کہ ماورائے قانون جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند اور آصف بلوچ سمیت دیگر لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے۔