کوئٹہ ( پ ر ) تحریک انصاف کے رکن سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ نے سیشن جج مستونگ کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئےکہاہے کہ عبدالحکیم کاکڑ انتہائی دیانتدار اور فرض شناس جج تھے۔انہوںنے ہمیشہ انصاف کی بنیاد پر فیصلے کئے انہوں نے کہا کہ ایسے لکھے پڑھے لوگوں کو اس طرح بیدردی سے قتل کرنا المیہ ہے۔