کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں گردوں کی کامیاب پیوند کاری، بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرو یورالوجی میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت گردے کی پہلی کامیابپیوند کاری مکمل کر لی گئی کوئٹہ کی رہائشی 56 سالہ رضیہ نے ایثار اور مادری محبت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے اپنے 24 سالہ بیٹے محمد سراج کو اپنا گردہ عطیہ کیاکامیاب پیوند کاری کے بعد ماں اور بیٹا دونوں خیریت سے ہیں اور تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیںیورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اسد لانگو کی قیادت میں ڈاکٹر حیات کاکڑ، ڈاکٹر شوکت علی، ڈاکٹر مقبول جبار، ڈاکٹر احمداللہ، ڈاکٹر راشد اور ڈاکٹر اسفند یار پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ حسن ڈاکٹر نادیہ، ڈاکٹر عمر بیگ، ڈاکٹر طٰہٰڈاکٹر سعدیہ محمد یحییٰ، ڈاکٹر مولا بخش ڈاکٹر غفار، ڈاکٹر انور ڈاکٹر چاندی کپورڈاکٹر اعجاز، ڈاکٹر ظہور اور ڈاکٹر سلیم نے اس کامیاب آپریشن میں اہم کردار ادا کیا۔