کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سابق صوبائی مشیر بشری رند نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،ہمارے لوگوں نےبین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ریفارمز سوشل نیٹ ورک کے زیر اہتمام منعقدہ "اسٹارز آف بلوچستان ایکسی لینس ایوارڈ" کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو نظر انداز کرکے کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا، خواتین ملک و قوم کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور انہیں تعلیم، روزگار اور فیصلہ سازی کے مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے ۔ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہمارے لوگوں کو مواقع فراہم کئے جائیں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہمارے حوصلہ مند لوگوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہےتقریب کے اختتام پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین اور دیگر شخصیات میں "اسٹارز آف بلوچستان ایکسی لینس ایوارڈز" تقسیم کیے گئے جن میں بشری میروانی،ناہید کریم،نادیہ نور،مرینہ خان ،ڈاکٹر سادیہ بابر،ڈاکٹر ثانیہ،فائزہ ملک، صدف اجمل،شاہین سکندر،بتول فاطمہ،بقا محمد بقا، شہاب عمر،شائستہ صنم،روبینہ سلیم،در محمد بنگلزئی،محمد اویس، صفیہ مگسی،حرا کاکڑ،شازیہ انجم، بشری قمر،ڈاکٹر درفشان بگٹی ودیگر شامل تھیں۔